عابد چودھری:لاہور رنگ روڈ پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔
کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کے احکامات پر تمام افسران اور اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیتی سیشنز کا آغاز کیا گیا، جس میں شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے اور "پہلے سلام، پھر کلام" کے اصول پر عملدرآمد پر زور دیا گیا۔
بدتمیزی، ناروا سلوک اور کرپشن میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔ شہریوں کی ہر ممکن مدد کے لیے فوری اور مؤثر رسپانس یقینی بنایا جائے گا اور رنگ روڈ پر موٹر سائیکل چلانے اور پیدل کراسنگ کی خلاف ورزی پر فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈی ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر پٹرولنگ افسران کے لیے بریفنگ اور ڈی بریفنگ سیشنز کے انعقاد کا حکم بھی دیا گیا۔ کمانڈ رنگ روڈ پولیس میاں اعجاز رشید نے کہا کہ "محفوظ سفر اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے"۔