ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا دلہے کا ماموں گرفتار

کراچی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا دلہے کا ماموں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہرِ قائد کی سعید آباد پولیس نے ایک شادی کی تقریب میں کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کے ماموں کو گرفتار کر لیا۔

کیماڑی سعید آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ 

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امانت کے نام سے کی گئی ہے، گرفتار ملزم نے منگل کی شب بسم اللہ چوک پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ سے اندھی گولی کی زد میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی جو دلہے کا ماموں ہے۔ 

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔