ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کو بھی تنہائی میں رکھا ہوا ہے، بہن کا الزام

Bushra Bibi, Adiala Jail, Imran Khan PTI, Bani PTI, 190 million pounds case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اڈیالہ جیل میں ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ قید  کی سزا کاٹ رہی  ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو  نےالزام لگایا ہے کہ بشریٰ بی بی کو  بھی اڈیالہ جیل میں  تنہائی  میں رکھا گیا ہے۔اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کو بھی تنہائی میں رکھا ہوا ہے، بہن کا الزام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ب مریم ریاض نے ایک پوسٹ کی ہے جس مین انہوں نے لکھا  کہ  8 ہفتوں سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگر  بشریٰ کے  اہل خانہ اور  وکیلوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

مریم ریاض وٹو نے کہا، ' کیا مجھے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے والوں کو یہ یاد دہانی کرانے کی ضرورت ہےکہ بشریٰ بی بی کو  بھی جیل میں قید تنہائی کا سامنا ہے'۔ مریم ریاض کا ایکس پر یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک سو نوے ملین کیس میں ہی اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے بشریٰ کے شوہر اور پی ٹی آئی کے بانی کی تین بہنیں اڈیالہ جیل والی سڑک پر گورکھپور  چیک پوسٹ کے پاس "دھرنا" دے کر بیتھی ہوئی ہیں۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بانی کی تینوں بہنوں نے آج رات میڈیا کے کیمروں کے سامنے جتنی باتین کیں ان میں اپنی بھابی اور بانی کی بیوی اور شریک مجرم بشریٰ کے بارے مین کوئی بات نہیں کی۔ اس کے بعد اب مریم ریاض وٹو کی شکایت ایکس پر پوسٹ کی شکل میں سامنے آئی۔

مریم ریاض وٹو نے ایک اور پیغام میں یہ بھی کہا  کہ موجودہ حالات کے تناظر میں بشریٰ بی بی اور  تحریکِ انصاف کے بانی کے خلاف 9 مئی کے واقعات کو جواز بنا کر جعلی مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔