خیبر پختونخوا میں ٹکٹوں کی تقسیم، پاکستان پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو کی صدارت میں اہم اجلاس

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس آج اتوار کے روز ہوا۔ 

 پارلیمانی بورڈ برائے خیبرپختونخوا کے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔پارلیمانی بورڈ برائے خیبرپختونخوا کے اجلاس میں پی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدواروں کی اہلیت اور کوائف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ برائے خیبرپختونخوا کے اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچہ اور روبینہ خالد بھی شریک ہوئے۔