شادی سے انکار،نوجوان نے محبوبہ کے گھر کے سامنے خودکشی کر لی

suicide
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)گجر پورہ میں شادی سے انکار پر افضال نامی نوجوان نے محبوبہ کے گھر کے قریب خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق چائنہ سکیم کے رہائشی افضال بٹ عرف ٹیپو نے محبوبہ کے گھر کے قریب خود کو فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کیا،گولی سر میں لگنے کے باعث نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کس حد تک بڑھ رہی ہے اور نوجوان نسل کتنی جذباتی ہو چکی ہے۔