فرانسیسی صدر بھی کورونا وائرس کا شکار

 فرانسیسی صدر بھی کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے بعد فرانسیسی صدر امینویل میکرون بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، صدر ایک ہفتے کے لیے آئسولیشن میں رہیں گے۔ 
فرانسیسی صدر میں کورونا علامات ظاہر ہونے پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آ گیا۔صدارتی دفتر سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدرایک ہفتےتک آئسولیشن میں رہیں گےاور گھر سےصدارتی امور انجام دیں گے۔ کوویڈ سے متاثر میکرون سے کلوز کانٹیکٹ ہونے پر فرانسیسی وزیرِ اعظم نے بھی خود کو سیلف آئسولیٹ کر لیا ہے۔

فرانس میں اب تک کے کورونا کیسز کی تعداد 20 لاکھ جبکہ اموات 59 ہزار 400 ہیں۔ فرانسیسی حکومت یورپی یونین کی جانب سے کورونا ویکسین کی منظوری کی منتظر ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی فائزر ویکسین کے 20 کروڑ ڈوز کا آرڈر دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں اہم شخصیات اورسیاست دانوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس کو جمعہ کے روز جبکہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو آئندہ ہفتے کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ بائیڈن اور پینس کو اس لیے پہلے ویکسین لگائی جائے گی تاکہ اس کے مؤثر اور مضر اثرات سے پاک ہونے سے متعلق عوامی تحفظات کو دُور کیا جا سکے۔
ادھر سعودی عرب میں کرونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملک میں ایک لاکھ 50 ہزار افراد کے نام ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسین حکومت کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہے، کرونا ویکسین کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ویکسین کی 2 خوراکیں ایک شخص کے لیے مخصوص ہیں، پہلی ویکسی نیشن کے 3 ہفتے بعد دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer