ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چار کمپنیوں کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کردیے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چار کمپنیوں کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چار ایوی ایشن کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ 

سی اے اے حکام کے مطابق ایئربورن ایوی ایشن، عسکری ایوی ایشن، پاکستان ایوی ایٹرز اور ہائبرڈ ایوی ایشن کمپنی کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کے لائسنس نیشنل ایوی ایشن پالیسی کی پاسداری نہ کرنے پر منسوخ کیے گئے۔ سی اے اے نے اس اقدام کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے۔

 سی اے اے کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مقصد ایوی ایشن سیکٹر میں شفافیت اور حفاظتی معیارات کو یقینی بنانا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer