وقاص احمد:لال پل کنال روڈ کے قریب نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور لاش کو نہر سے نکال لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش تقریباً 35 سالہ نامعلوم مرد کی ہے۔
ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور متوفی کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔