ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کی نجکاری کا عمل تیز ؛اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب

 لیسکو کی نجکاری کا عمل تیز ؛اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت نے لیسکو کی نجکاری کا عمل تیز کر دیا گیا
ایس آئی ایف سی نے لیسکو کے اثاثہ جات کا ریکارڈ مانگ لیا گیا،سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل نے گرڈ سٹیشنز، اراضی کا ریکارڈ مانگ لیا،ٹرانسمیشن لائینز، ہاؤسنگ کالونیز، دفاتر، فرنیچرز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا
لیسکو کی ملکیت گاڑیوں، کرینز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا،ٹرانسمیشن لائنز سمیت دیگر املاک کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا،لیسکو سے سالانہ رپورٹس بھی طلب کرنے کے لئے مراسلہ بھجوایا گیا
پی پی ایم سی نے لیسکو سے اثاثہ جات کی تفصیلات کا ریکارڈ طلب کیا،پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی نے لیسکو کو مراسلہ بھجوایا،وفاق نے لیسکو کی نجکاری کو پرائیویٹائزیشن کے فیز ٹو میں رکھا ہوا ہے