سٹی 42: گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 226 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 3 افراد جاں بحق، 280 زخمی ہوگئے ، 111شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،
169معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی،حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App