سٹی 42: منہاج القرآن لاہور نے ’’استقبال ربیع الاوّل ‘‘مشعل بردارجلوسوں کاشیڈول جاری کردیا
اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر لاہور اقبال حسین باجوہ کی صدارت میں منعقد ہوا ،لاہورکے ٹاؤنزو یوسیزمیں100مقامات سےمشعل بردارجلوس نکالےجائیں گے،مغلپورہ، جلو موڑ،نشاط کالونی، رائیونڈسےمشعل بردارجلوس نکالےجائیں گے،باغبانپورہ، داروغہ والا سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے
اقبال حسین باجوہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا منہاج القرآن کےزیراہتمام1500ویں جشن ولادتِ پاک کو شایان طریقے سےمنایاجائیگا،42ویں عالمی میلاد کانفرنس کو یادگار بنایا جائے گا، استقبال ربیع الاوّل کے سلسلے میں مشعل بردار جلوسوں کے شیڈول و روٹس کو حتمی شکل دی گئی
تمام ٹاؤنز اور یوسیزمیں100سےزائدمقامات سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے،23اگست کو نشاط کالونی ،25اگست کومغلپورہ چوک سے شالیمار چوک تک جلوس نکالےجائینگے
26اگست مناواں سے جلو موڑ،27 اگست مسجد نقش لاثانی سے چوک سید شالا مار جلوس ہوگا،30اگست شیر شاہ روڈ سے چاہ میراں بازار تک جلوس نکلاجائےگا،31اگست کو داروغہ والا کے علاوہ گرو مانگٹ گلبرگ سےجلوس نکالےجائیں گے،جلو موڑ چوک، آخری منٹ سٹاپ، صدر کینٹ، بھٹہ چوک سےجلوس نکالےجائیں گے
گلشن راوی، شاہدرہ، بادامی باغ، رائیونڈ، ٹاؤن شپ، چوہنگ، مانگا منڈی جلوس نکالےجائیں گے،گرین ٹاؤن، چونگی امر سدھو، والٹن روڈ، کاہنہ، چوک یتیم خانہ سےجلوس نکالےجائیں گے،سمن آباد و دیگر علاقوں سے عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے
مشعل بردار جلوسوں کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما کریں گے،ملتان روڈ، سمن آباد، شاہدرہ، ماڈل ٹاؤن سےجلوس نکالےجائیں گے،امامیہ کالونی، اقبال ٹاؤن سے بھی مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے
محافل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام بھی کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App