راو دلشاد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےمثبت اثرات، پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں5فیصدتک کمی کردی گئی۔
لاہورمیں پبلک اورگڈزٹرانسپورٹ کےکرایوں میں5فیصدتک کمی، ڈپٹی کمشنرزکوکرایوں میں کمی پر عملدرآمدیقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی۔
نیاکرایہ نامہ آویزاں نہ کرنےپرمتعددٹرانسپورٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں، نئےکرایوں پرعملدرآمدکےلئے خصوصی سکواڈزبھی قائم کردیا گیا۔
شہرمیں10گاڑیاں تھانوں میں بند،7کے چالان،80ہزارجرمانہ عائد کئے گئے، مسافرمحکمہ ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ کی فری ہیلپ لائن نمبر1071پررابطہ کریں۔