الحمراء مال روڈ لاہورمیں کمرشل سٹیج ڈراموں پر پابندی عائد

 الحمراء مال روڈ لاہورمیں کمرشل سٹیج ڈراموں پر پابندی عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)  الحمراء مال روڈ لاہورمیں کمرشل سٹیج ڈراموں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ الحمراء میں کمرشل ڈراموں کیلئے کی جانے والی تمام بکنگز منسوخ کرا دی گئیں۔ 

 پابندی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کی ہدایت پر عائد کی گئی۔ اُن کا کہنا ہے کہ پابندی سٹیج ڈراموں کے نام پرمسلسل فحش ڈانس کرانے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔عامر میر کا کہنا ہے کہ الحمرا میں جاری ڈراموں میں ڈانسرز کی فحش حرکات کی مسلسل شکایات تھیں، وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے مشورے کے بعد فحش ڈراموں کو فوری بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔عامر میر کا مزید کہنا ہے کہ گند مچانے والی ڈانسرز اور پروڈیوسرز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عریانی پھیلانے پر ڈانسرز کے خلاف ایف آئی آر کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔ 

 یاد رہے کہ الحمراء مال روڈ اب صرف ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer