بھارت، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی،سینکڑوں اموات

Land sliding,Heavy rain ,India,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاستوں ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صرف ریاست ہما چل پردیش میں چند روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے اور 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ہماچل پردیش کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 24 جون سے شروع ہونے والے مون سون سیزن میں ہونے والی تباہ کن بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 214 افراد ہلاک اور 38 لاپتہ ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے باعث ہماچل پردیش میں تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رہیں گے جبکہ ریاست پنجاب میں شدید بارش کے بعد متعدد اضلاع گورداس پور، ہوشیار پور اور روپ نگر میں سیلابی صورتحال ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد دریائے بیاس اور ستلج میں پانی کی سطح بلند ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

ادھر بھارتی محکمہ موسمیات نے ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں آج بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ 4 سے 5 روز بارش کا امکان ہے۔