معروف بھارتی گلوکارہ انتقال کر گئیں

معروف بھارتی گلوکارہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک بار پھر سوگ کی فضا چھا گئی،معروف بھارتی گلوکارہ جگجیت کور 93  برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے بالی ووڈ انڈسٹری کو شدید متاثر کیا جبکہ اہم شخصیات کو اپنے نشانہ بناتے ابدی نیند سلادیا، بھارتی مشہور گلوکارہ جگجیت کور بھی انتقال کرگئیں،جگجیت کور نے اتوار کی صبح چھ بجے اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔

ترجمان کے مطابق اداکارہ کی آخری رسومات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں ادا کردی گئی ہیں، کورونا کے باعث لوگوں کو جمع کیے جانے پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ 92سالہ خیام پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث 9 اگست کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے، اردو اور ہندی زبان کی بھارتی گلوکارہ اور نامور فلم موسیقار محمد ظہور خیام کی بیوی تھیں، محمد ظہور خیام ہاشمی کا انتقال سال 2019  میں ہوا تھا۔

جگجیت کور نےعصر گلوکاراؤں لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کے مقابلے میں فلماں کے لیے بہت کم گایا ہے، پھر بھی اس کے سارے گیتوں کا ذکر یادگار کارنامہ کے روپ میں بیان کیا گیا ہے۔

جگجیت کور ایک امیر پنجابی زمیندار پریوار سے تعلق رکھتی تھیں، 1931 میں پنجاب میں پیدا ہوئیں،بچپن سے ہی وہ فلموں اور موسیقی میں دلچسپی لیتی تھی اور اکثر اس کے سکول میں منعقدہ ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیتی تھی، 1954 میں ابھرتے سنگیتکار خیام کے ساتھ مذہبی فرق کو بھولّ کے بیاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer