کھیلوں کیلئے ایس اوپیز جاری

کھیلوں کیلئے ایس اوپیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے ایس اوپیز جاری کردیئے، کورونا سے تحفظ کے ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے ایس او پیز کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اوپن ٹورنامنٹس اور میچز پر پابندی ہوگی جبکہ ٹریننگ انفرادی طور پر کی جائے گی۔ فٹبال، ہاکی اور بیڈ منٹن وغیرہ کی ٹریننگ چھوٹے گروپس میں کی جائے، اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ آلات والی گیمز کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ سوئمنگ کے علاوہ پانی میں دیگر انفرادی یا ٹیم سپورٹس سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے کی جاسکتی ہیں۔

رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ اور ٹریننگ سنٹر سے داخلہ کے وقت درجہ حرارت چیک کیا جائے۔ دوران ٹریننگ ماسک استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ چھ فٹ کا سماجی فاصلہ رکھا جائے اور سینٹائزر استعمال کیا جائے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ میدانوں میں آنے والے بخار یا کھانسی میں مبتلا افراد کا چیک اپ کرایا جائے جبکہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔