سٹی 42: تھانہ بھاٹی گیٹ کی حدود بازار حکیماں والا میں نوجوان کی خودکشی کا واقعہ پیش آگیا ۔
پولیس کے مطابق بیس سالہ مستقیم طالب نے گلے میں پھندا ڈال کراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا،متوفی کو گزشتہ رات اُسکے والد طالب حسین نے ڈانٹا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App