زاہد چوہدری: لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسزسامنے آرہے ہیں شہر میں ملیریا کے مریض بھی رپورٹ ہونا شروع ہوگئےجبکہ رواں سال پنجاب میں اب تک 16 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہرمیں رواں سال ابتک ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں رواں سال ڈینگی وائرس میں اضافے کا امکان ہےجبکہ شہر میں ایک ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں۔
صوبائی وزیر صحت وآبادی خواجہ عمران نذیر کے مطابق رواں سال ڈینگی کو قابو کرنے کیلئے 16 سو ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں انسداد ڈینگی کے تحت بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی جس گھر سے بھی ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا وہاں پر ریڈ سٹکیر لگایا جائے گا اُنہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں ڈینگی سپرے لازمی کرائیں۔