اسد عمر کو دوبارہ حکمنامہ طلبی جاری

اسد عمر کو دوبارہ حکمنامہ طلبی جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے لاہور کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسد عمر کو دوبارہ حکمنامہ طلبی جاری کر دیا گیا ۔

حکمنامہ طلبی پی ٹی آئی لاہور آفس میں موصول ہو ا جبکہ حکمنامہ نوید اسلم اسسٹنٹ فنانس مینیجر پی ٹی آئی نے وصول کیا۔ حکمنامہ طلبی 14 اپریل کو پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا۔14 اپریل کو اسد عمر نے اصالتا حاضر ہونے کی بجائے تحریری جواب بھجوا دیا۔ذرائع کے مطابق اسد عمر کا جواب غیر تسلی بخش تھا۔ اسد عمر اپنی تحریر میں ایف آئی اے کے کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے۔اسد عمر کمپین کے مینیجر تھے اور ان غیر ملکی ممنوعہ رقوم کے استعمال میں کلیدی کردار ادا کرنے میں شامل تھے۔ لیکن انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کی 2013 الیکشن کمپین پر کروڑوں کے اخراجات کیئے گئے جس کا جواب اسد عمر اپنی تحریر میں دینے میں ناکام رہے۔ یہ رقوم بیرون ملک سے انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں آئی تھیں۔

اسد عمر کو کس نے 2013 کا کمپین مینیجر تعینات کیا؟ اسد عمر جواب دینے سے گریزاں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی نے ان غیر ملکی فنڈز کو حاصل کرنے کے ذرائے کو مخفی رکھا اور کسی بھی فورم پر ڈکلیئر نہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرا حکمنامہ طلبی سرفراز خان ورک ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی ہدایات پر حسن سجاد نقوی، سربراہ جے آئی ٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کے دستخت سے جاری کیا گیا۔یاد رہے کہ ایف آئی اے لاہور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی آر نمبر 52/2022 مورخہ 05 اکتوبر 2022 کو درج کر چکی ہے، جس میں حامد زمان وغیرہ گرفتار رہ چکے ہیں اور پی ٹی آئی لیڈران کے ہوالے سے تفتیش جاری ہے۔