ویب ڈیسک: کراچی میں سندھ حکومت نے 27 رمضان کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت نے 27 رمضان 18 اپریل کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 21 سے 25 اپریل تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ان ہی تاریخوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاہم سندھ حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا۔