(محمدساجد) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاست میں آنے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کپتان رہ چکے ہیں، سوشل میڈیاپرعمران خان کی ایک ویڈیو شیئر ہوئی جس نے دھوم مچا دی۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کےسابق عمران خان فاسٹ باؤلر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے بیسٹمین بھی رہ چکے ہیں، اپنے وقت میں انہوں پاکستانی کرکٹ میں کافی اچھے کھلاڑی متعارف کرائے، سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دھوم مچادی، ویڈیو میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ کو مخاطب کرتےکیپشن میں لکھا'کہ ہم آپ کو پھر سے اکٹھا دیکھنا چایتے ہیں'۔ اس کے جواب میں جمائمہ گولڈ سمتھ نے اس کو خوبصورت قرار دیا۔
وائرل ویڈیو میں جمائمہ نے پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو جرمنی میں مقابلہ جیتنےپر مبارک باد دی جس کے جواب میں عروج نے عمران خان کی ویڈیو شیئر کی۔وائرل ویڈیو میں سابق کپتان اپنے دونوں بیٹوں سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کے ساتھ اپنے بنگلے میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔1992 کے ورلڈ کپ میں فتح سے ہمکنار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر کھڑے ہیں جبکہ ایک بیٹا بیٹنگ اور دوسرا بولنگ کرارہا ہے۔
We want to see uh again together @Jemima_Khan pic.twitter.com/imCmk6MRd8
— مہر عاشر (@meharAsher6) April 6, 2022
ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے، ویڈیو دیکھنے والوں کی جانب سے اس کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔ عمران خان نے263 ون ڈے میچز میں 7516 رنز بنائے جن میں 37 ففٹیاں جبکہ ان کے ریکارڈ میں 544 وکٹیں بھی شامل ہیں۔