ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناواں ، فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق،3 راہ گیر زخمی

مناواں ، فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق،3 راہ گیر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مناواں، اعوان ڈھائے والا میں  فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ  ہوا،فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 3 راہ گیر زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 28 سالہ فیاض کے نام سے ہوئی، لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ،زخمی راہ گیروں میں 42 سالہ لیاقت، اس کا بیٹا 11 سالہ وقاص اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے ،تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ایس پی کینٹ قاضی علی رضا سمیت بھاری نفری نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے۔ایس پی کا کہنا تھا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ،فائرنگ میں ملوث ملزموں  کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،واقعہ میں ملوث ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔