پی ٹی آئی دور حکومت کا کارنامہ سامنے آگیا، اہم انکشافات

pti gov connections
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا ۔گیس کی قلت کا بھی سامنا لیکن دھڑا دھڑ گیس کنکشن بھی لگائے گئے ۔ اوگرا نے تحریک انصاف حکومت کے دور کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ۔

 تفصیلات کےمطابق توانائی بحران کے باوجود عمران خان حکومت گیس کے کنکشنز دیتی رہی۔ اوگرا نے تحریک انصاف حکومت کے دور 2020-21 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ گیس بحران کے باوجود 4لاکھ67 ہزار نئے گیس صارفین کا اضافہ کیا گیا،مالی سال2020-21میں پنجاب میں3لاکھ5409 نئےگیس کنکشنز جاری کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں77ہزار 152 ، خیبر پختون خواہ میں 66 ہزار 209 جب کہ بلوچستان میں 18 ہزار 284 نئے گیس کنکشنز جاری کئے گئے ،مالی سال 2020-21 میں421 نئے دیہاتوں کو گیس نیٹ ورک سے منسلک کیا گیا ، روڈبائوزرز ایل پی جی کی ترسیل کے لئےپہلی بار 5لائسنسوں کا اجرا کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ تیل کمپنیوں نے ملک میں 95,379میٹرک ٹن اضافی آئل سٹوریج تعمیر کیا، ملک میں پٹرول کا 50 ہزار19 میٹرک ٹن کا سٹوریج تعمیر کیاگیا،مالی سال2020-21 میں ڈیزل کا 45ہزار360 میٹرک ٹن ذخیرہ تعمیر کیاگیا ، اوگرا نے گیس صارفین کو 11 کروڑ 83 لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer