ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی جیل کا تمام جیلوں میں ٹھنڈے پانی،لیموں پانی،کچی لسی کی فراہمی کا حکم

آئی جی جیل کا تمام جیلوں میں ٹھنڈے پانی،لیموں پانی،کچی لسی کی فراہمی کا حکم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : جیلوں میں قیدیوں وملازمین کوہیٹ سٹروک سے بچانے کیلئے اقدامات، آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نےتمام جیلوں میں ٹھنڈے پانی،لیموں پانی،کچی لسی کی فراہمی کا حکم دیدیا ۔

 آئی جی جیل نے تمام جیلوں میں ہیٹ سٹروک روم، 24 گھنٹے آئس باکس اور آئس کی فراہمی یقینی بنانے کاحکم دیا ہے۔اسیران کے لیے پنجاب کی جیلوں میں واٹر کولر چلر کچی لسی اور لیمن پانی کا انتظام کیا جائے۔جیلوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی ضروری ہے۔اسیران کو دن میں زیادہ سے زیادہ نہانے کی ہدایات کی جائیں ۔میاں فاروق نذیر نے کہا کہ بچوں اور خواتین کےلیے کچی لسی، لیموں پانی کا انتظام ہونا چاہیے۔صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کیا جائے۔ پنجاب بھر میں ہدایات 31اگست تک نافذ العمل ہوں گی۔آئی جی جیل نے عملدرآمد کے لئے ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا۔

Ansa Awais

Content Writer