ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور کا کورونا کو شکست دینے کیلئے اہم اقدام

Commissioner Lahore Usman
کیپشن: Commissioner Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کمشنر لاہور کے اہداف کے تحت لاہور گیٹس ویکسی نیٹڈ انٹرن شپ پروگرام لانچنگ کیلئے تیار، یونیورسٹیز کے 14سو سے زائد سٹوڈنٹس ویکسی نیشن کیلئے گھر گھر دستک دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ ڈاکٹرز انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء کو تربیت دیں گے۔  تاہم کمشنر لاہور نے ویکسین انٹرن شپ پروگرام کے افتتاح کے بعد تربیت کی تجویز مسترد کر دی. ویکسینیشن آگاہی انٹرن شپ کے شرکاء کے ہر بیج کے تربیتی سیشن ہونگےتربیتی پروگرام جناح ہال اور الحمراء میں ہونگے جبکہ میگا افتتاح بعد میں ہوگا۔

انٹرن شپ پروگرام شرکاء کو ہیلتھ آفیشیلز کے ہمراہ ان کے علاقوں میں بھیجا جائے گا. تربیتی پروگرام کے بعد افتتاحی تقریب سے ہی انٹرنیز کو فیلڈ میں بھیجا جائیگاتربیت یافتہ و تعلیم یافتہ سٹوڈنٹس ویکسین آگاہی میں انتہائی معاون ثابت ہونگے.

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں سی سی حافظ شوکت علی، ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، اے ڈی ی جی شاہد کاٹھیا، اے سی جی عثمان جلیس، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر وحید الزمان، ڈائریکٹر الحمراء ذو الفقار زلفی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔