ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول، بجلی کے بعد گھی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

Price hike
کیپشن: Oil and Ghee
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: مہنگی بجلی اور مہنگے پٹرول کے آفٹرشاکس، آئل اور گھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ پر عوام پریشان ہوگئی۔

مہنگائی کے طوفان نے غریب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آٹھ سو روپے دہاڑی کمانے والا گھر کیا لے کر جائے گا۔ گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔درجہ دوم گھی مزید 7 روپے کلو مہنگا ہوگیا، نئی قیمت 325 روپے فی کلو ہوگئی۔ درجہ دوم آئل 20 روپے لیٹر اضافہ سے 340 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ مہنگائی سے غریب عوام کا گھر کا کچن چلانا مشکل ہوگیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر کا خرچ چلائیں یا بچوں کی فیسیں ادا کریں۔

قبل ازیں درجہ دوم گھی مزید 3 روپے اور آئل 5 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا تھا۔ درجہ دوم آئل 315 سے بڑھ کر 320 روپے کلو ہوگیا۔گھی کی 12 کلو  کی پیٹی 36 روپے اضافے سے 3 ہزار 816 کی ہو گئی۔ آئل کی 12 کلو کی پیٹی 60 روپے اضافے سے3 ہزار 840 کی ہوگئی۔