ویب ڈیسک:سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
موسم بدلنے کے باوجود ڈینگی مچھر کا زور نہیں ٹوٹا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بھی ڈینگی بخار کے 18نئے مریض رپورٹ ہوئے تھے۔ ڈینگی مچھر کے شہریوں پر متواتر حملے جاری ہیں۔