ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

Crud Oil price fell in New York, Brent Oil futures declined, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روز خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔ 

امریکی سیشن میں خام تیل کی قیمت ایک دن میں چار فیصد سے زائد گر گئیں ۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں خام تیل کی انوینٹری میں اضافہ ہوا ہے اور انڈسٹریز کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے جس کے سبب لندن برینٹ آئل اور امریکی خام تیل کی قیمت 23 جولائی کی سطح سے نیچے آگئیں ۔


چین میں بھی انرجی کی طلب میں کمی کے خدشات پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

امریکی خام تیل 4.67 فیصد کمی سے جمعرات کے روز 73.08 ڈالر فی بیرل تک گرگیا  ہے۔

لندن برینٹ آئل 4.42 فیصد کمی سے 77.59 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے۔

ایک دن میں امریکی خام تیل 3 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل سستا ہوگیا ۔


ایک دن میں لندن برینٹ آئل 3 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل سستا ہوچکا ہے 

خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی سے پاکستان میں ریفائریز کی پیداواری لاگت کم ہوجائے گی ،ماہرین 

ساتھ ہی روپے کے مقابلے ڈالر اگر سستا ہوا تو عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا ریلیف مل سکے گا