ویب ڈیسک : افغانستان میں امیر افراد سے شادی کا جھانسا دیکر 130 غریب لڑکیوں کو فروخت کردینےوالا ملزم طالبان نے گرفتار کرلیا۔
ملزم خاص طور پر انتہائی حد تک غربت کی شکار عورتوں کو جھانسہ دیے کر ان کی شادیاں بہت امیر افراد سے کرا دینے کے وعدے کرتا تھا۔ مگر دراصل وہ ان عورتوں کو ملک کے کسی دوسرے صوبے میں لے جا کر باقاعدہ بیچ دیتا تھا، جس کے بعد ان خواتین سے جبری مشقت لے جاتی حتیٰ کہ جسم فروشی بھی کرائی جاتی تھی۔ جوزجان کے طالبان پولیس سربراہ محمد سردار مبارز کے مطابق یہ ملزم اس طرح تقریباﹰ 130 خواتین کو بیچ چکا تھا۔
قندوز حکام نے بتایا کہ ان تمام خواتین کا تعلق ملک کے اسی شمالی علاقے سے تھا ۔ پولیس سربراہ دم اللہ سراج نے بتایا کہ اس ملزم کو اسی صوبے سے پیر کو رات گئے گرفتار کیا گیا۔ ابھی تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور مزید تفصیلات جلد ہی سامنے آ جائیں گی۔