ویب ڈیسک: آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی الٹ کر دیگر چار گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔ مگر افسوس کہ تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہورہے ہیں،چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ ایکسپریس وے پر فیض آباد کے قریب واقع پولیس ناکہ کے پاس پیش آیا، تیز رفتار کار ڈیوائڈرسے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اورقلابازیاں کھاتی ہوئی دیگر چارگاڑیوں سے جا ٹکرائی،جس سے چار افرادشدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ تمام افراد کا تعلق جہلم اورراولپنڈی سے ہے، لاشیں پمز ہسپتال کی مارچری میں منتقل کر دی گی ہیں، پولیس نے واقعہ کے حوالے سےقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Islamabad Express Way, the baddest accident in the Midnight 16 November, 2021. pic.twitter.com/mTIN0mepbN
— GULZAR MUHAMMAD (@GulzarMQureshi) November 15, 2021