شادی کیلئے اغوا کی جانیوالی لڑکیاں،ویڈیو وائرل

شادی کیلئے اغوا کی جانیوالی لڑکیاں،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا کے سمبا جزیرے میں شادی کیلئے انتہائی عجیب و غریب رسم پائی جاتی ہے، یہاں شادی کیلئے لڑکی کو اغوا کیا جاتا ہے۔

 
دنیا اتنی ترقی کرگئی لیکن انڈونیشیا کے سمبا جزیرے پر آج بھی عجیب و غریب روایات موجود ہیں۔ اس جزیرے میں مسلمان ، عیسائی اور قدیمی مذہب مارا پوکا بھی موجود ہے۔ سمبا جزیرے پر شادی کیلئے لڑکی کو اغوا کرنے کی رسم آج بھی پائی جاتی ہے۔ حکومت کی جانب سے اسے روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں لیکن اکا دکا واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں شادی کیلئے اغوا کی گئی 2 لڑکیوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت حرکت میں آئی تھی اور اب ایسی شادیوں کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
 
شادی کیلئے اغوا ہونے والی ایک لڑکی کے مطابق جب اسے اٹھایا گیا تو وہ کار میں سے اپنے والد اور بوائے فرینڈ کو میسج بھیجنے میں کامیاب رہی جس کی وجہ سے وہ بچ گئی۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اسے اغوا کرنے والے اس کے باپ کے دور کے رشتے دار تھے ۔ جب وہ انہیں لے کر گھر پہنچے تو وہاں پہلے سے ہی کافی لوگ موجود تھے  جنہوں نے میرے پہنچتے ہی شادی کے گیت گانا شروع کردیے تھے۔

یاد رہے پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ،ویڈیوز سامنے آتے ہی ایف بی آر بھی متحرک ہوگیا ، شادی مالکان کو نوٹس بھیج دیا۔یہ شادی چند روز قبل معروف کاروباری برینڈ جلال سنز کے بیٹے کی ماسٹرٹائلز کے مالک کی بیٹی کے ساتھ ہوئی ہے جو کہ پاکستان کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک بن گئی ہے ۔ شادی کی پر وقار تقریب   میں مولانا طارق جمیل بھی شریک ہوئے جبکہ عاطف اسلم اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں آئے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں فردوس عاشق اعوان اور ابرار الحق بھی دکھائی دیئے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer