پنجاب میں طلباء کے وظیفہ پروگرام میں بڑے پیمانے پر بےضبطگیوں کا انکشاف

پنجاب میں طلباء کے وظیفہ پروگرام میں بڑے پیمانے پر بےضبطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: پنجاب میں طلباء کے وظیفوں میں بے ضابطگیاں، سابق دور حکومت میں چالیس کروڑ مالیت کے وظیفہ پروگرام میں 70 فیصد نجی سکولوں کے نکلے، سرکاری سکولوں کے صرف 30 فیصد طلباء کو وظیفہ ملا، رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں مالی سال 16-2015 اور 17-2016 میں چالیس کروڑ روپے سرکاری سکولوں کے ہونہار طلباء کو وظیفہ دینے کے لیے منظور کیے گئے تھے، جس پر حکومتی ادارہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انٹرنل میٹر سکالرشپ پروگرام میں منظور ہونے والے پروگرام اور دستاویزات کو نظر انداز کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں نجی سکولوں کے 70 فیصد طلباء کو وظیفہ دیا گیا جبکہ سرکاری سکولوں کے صرف 30 فیصد طلباء کو وظیفہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ زیادہ تر سکالر شپ لینے والے طلباء سکولز پرنسپلز کے بچے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں مزید انکوائری کے لیے آڈیٹر جنرل پنجاب کو پروگرام میں مکمل آڈٹ کے لیے اپیل کی جاسکتی ہے۔