سٹی 42 : بھاٹی گیٹ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران موٹر بائیک پر سفر کی سہولت فراہم کرنے والا نوسرباز گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم عاشر پر ہجوم مقامات پر شہریوں کو آوازیں لگا کر بائیک سروس فراہم کرتاتھا، دوران سفر ملزم پٹرول ختم ہونے کا بہانہ کر کے سواری کو ساتھ پیدل چلنے کا کہتا تھا، موقع ملتے ہی ملزم سواری کا سامان لے کر موقع سے فرار ہو جاتا تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعدد شکایات پر سیف سٹی کیمروں سے سراغ لگایا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔