ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان: سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملتان: سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملتان کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 135 افراد گیسٹرو کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔نشتر ہسپتال میں 80 ، چلڈرن ہسپتال میں 25 گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہباز شریف ہسپتال 18، ساؤتھ سٹی ہسپتال میں 12 مریض گیسٹرو کے رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

 سب سے زیادہ گیسٹرو کے مریض نشتر ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ۔ 

ڈاکٹرز کی جانب سے شہریوں کو گیسٹرو سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔