ان باتوں پر عمل کریں۔ امریکہ میں شاندار مستقبل آپ کا منتظر ہے

ان باتوں پر عمل کریں۔ امریکہ میں شاندار مستقبل آپ کا منتظر ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن  کے زیراہتمام ہونے والے” او لیول“ اور” اے لیول“ کے سالانہ امتحانات ختم ہونے کو ہیں ۔ اب اواور اے لیول کے امتحانات دینے والے ان  طلبا کے لئے  جو افورڈ کرسکتے ہیں بڑ ی آزمائش بیرون ملک یونیورسٹیز میں داخلہ  ہے۔  یہ کڑی آزمائش ایک ایڈونچر بھی ہے ۔ جس کے لئے آپ کو اپنی صلاحیتوں اور خود پربھروسے کی ضرورت ہے۔
دنیا میں سب سے بہترین تعلیمی نظام امریکا کی یونیورسٹیز میں بروئے عمل ہے اور امریکی یونیورسٹیز برصغیر کی یونیورسٹیز سے بہت مختلف ہیں۔امریکی  یونیورسٹی داخلے کے لئے درخواست دینا(،  تعلیمی خرچ کا نظم کرنا، ویزا کے عمل کے لیے راہ تلاش کرنا اور گھر سے دور نئی زندگی بسانا  نوعمر اور ناتجربہ کار طلبا کے لئے مشکل تو ہے لیکن ناممکن نہیں۔ درست منصوبہ بندی اور تحقیق کے ساتھ یہ  سفر دلچسپ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سابق طلبا کے مضبوط  نیٹ ورک ( ایلومینائی) اور  پاکستانی طلباکے نیٹ ورک سے امریکی یونیورسٹی  میں تعلیم کے حصول کے  تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ  اٹھایا جاسکتا ہے۔ 
یونیورسٹی کا انتخاب
یونیورسٹی  چننے کا حتمی فیصلہ کرنے سے قبل یہ دیکھیں کہ اس یونیورسٹی میں آپ کی اپنی پسند کے مضمون کی سپیشلائزیشن دستیاب  ہے ۔ اگر دستیاب ہے تو اس شعبے کی فیکلٹی یعنی پروفیسرز کی تحقیقات کا معیار کیا ہے ۔ سمیسٹر کا دورانیہ اور کورس کی طوالت کتنی ہے ۔  ا مریکا کی نجی یونیورسٹیز میں فیسیں بہت زیادہ جبکہ سرکاری امریکی یونیورسٹی کی فیسیں کم ہیں ۔ اسی طرح یونیورسٹی کے انتخاب سے پہلے چیک کریں کہ سابق طلبا کی گریجویشن کے بعد کارکردگی کیسی رہی۔ 
تعلیم  کے علاوہ دیگر عوامل 
 یونیورسٹی میں دست یاب  کورسز اور تحقیقی سہولیات کے  علاوہ طلبا کو دیگر زمروں میں  یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اس امریکی ریاست میں  ڈگری کے بعد کیرئیر کے مواقع کیا ہیں ۔ رہن سہن کا خرچ کیا ہے? کوالٹی آف لائف کیسی ہے?  موسم کی شدت کیا ہے? ذاتی پسند کے کھانے اور ثقافتی ماحول  دستیاب  ہے یا نہیں ۔  تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے ذہین طلبا بآسانی اپنے لئے ایک بہتر یونیورسٹی کا انتخاب کر پائیں گے۔ 
مالی امداد اور اسکالر شپس 
داخلہ سے متعلق درخواستوں کو  جمع کرنے کے بعد   طالب علم کا بنیا دی کام تعلیم پر آنے والے خرچ کا نظم کرنا ہے۔ کچھ پاکستانی بینک والدین کو بچوں کے لئے بیرون ملک  قرض کی سہولت دے رہے ہیں اسی طرح اگر امریکا میں آپ کا کوئی خونی رشتے دار رہائش پذیر ہے تو وہاں کے بنکس سے بھی قرض کا  حصول ممکن ہے ۔ اگر بنک قرضے لینا لازم ہے تو مختلف بنکوں کی پیشکش کا موازنہ کیجئے اور بہتر انتخاب کیجئے کیوں کہ یہ قرض ڈگری ملنے کے بعد آپ ہی کو اتارنا ہے  اگر قرض نہیں لینا تو  جیسے تعلیمی خرچ کی تکمیل کی متبادل صورتوں کے بارے میں پہلے ہی سے غور و خوض شروع  کر دینا چاہیے۔  اسی طرح امریکی نجی اور سرکاری  یونیورسٹیز بھی اہل طلبا کو مکمل یا جزوی اسکالرشپس آفر کرتی ہیں ۔  ظاہر ہے اس کے لئے آپ کا تعلیمی ریکارڈ آؤٹ اسٹینڈنگ ہونا چاہئیے۔

امریکی ویزا پراسس
 امریکی  ویزا کا عمل اور کاغذی کارروائی طویل اور مشکل ہوسکتی ہے  انہیں  ماڈیول کے چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر  کے  آہستہ آہستہ لیکن باقاعدہ طور پراس عمل کو مکمل کیا جاسکتاہے۔
جیسا کہ''آئلز '' اور '' ٹوفل'' ٹیسٹ کی تیاری اور امتحان کی مقررہ تاریخ۔ اسی طرح دونوں ٹیسٹوں میں مطلوبہ معیار کا حصول۔
  یونیورسٹی پری ایڈمشن چیلنج
 یونیورسٹی کے انتخاب کے بعد  داخلے اورویزا درخواستیں جمع کرانے کے بعد   اپنے کورس کی طرف توجہ مرکوزکردیں۔ ایک بنیادی ڈاکیومنٹ تشکیل دیں جس میں پروفیسرز ، موجودہ طلبا اور سابق طلبا جو عام طور پر آن لائن دستیاب ہیں سے اپنے کورس کی لئے تجویزکردہ کتابیں اور اسائنمنٹ کی نوعیت حاصل کریں۔   ڈگری اور ماسٹرز کے طلبا  کے لئے یہ ایک زبردست تجربہ  ہوگا۔

 نان اسٹاپ امریکا

امریکی یونیورسٹی کیمپس میں  پہنچنے والے طلبا کا حال ایک عرصہ دراز سے دبے ہوئے اسپرنگ کے کھل جانے سا ہوتا ہے ۔ بہت سے  نت نئے تجربات ان کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ سب سے بڑا فرق تعلیم کے شعبے میں ہے تھیوریز کی بجائے یہاں پریکٹکلز یعنی عملی اطلاق پر زور دیا جاتا ہے ۔ امریکی نظام تعلیم طلبا کی مسلسل مانیٹرنگ کرتے ہوئے اس کی قابلیت کا تعین کرتا رہتا ہے برخلاف پاکستان کے جہاں فائنل سمسٹرز میں طلبا غیرضروری انتہائی دباؤ تلے آجاتے ہیں اور گریڈز کی بہتری کے لئے ہر جائز ناجائز عمل روا سمجھتے ہیں ۔ اسکے برعکس امریکی یونیورسٹیز میں لیکچرز کے ساتھ ساتھ طلبا کو روزانہ کی بنیاد پر ہوم ورک اور پراجکیٹس الاٹ ہوتے ہیں ۔ اپنی اسائنمنٹ کی تکمیل کے لئے طلبا کسی بھی وقت پروفیسرز سے ذاتی رابطے سمیت یونیورسٹی کی ہر سہولت جیسے کہ لائبریری، پرنٹنگ ، انٹر نیٹ اور ادارتی رہنمائی سے مفت فائدہ اٹھاسکتے ہیں

کیمپس کی زندگی

 یونیورسٹی میں کھیلوں کی وسیع سہولیات  دستیاب ہیں وسیع وعریض کھیل کے میدان ، باسکٹ بال کورٹس اور متنوع کلچرل لائف۔ انٹر نیشنل طلبا کو بسا اوقات یونیورسٹی کے   انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس اینڈ اسکالر سینٹر میں جزوقتی  ملازم رکھ لیا جاتا ہیں جہاں ان کی پوری دنیا سے آئے طلبا سے نئی دوستیاں تشکیل پاتی ہیں ۔ لیکن یادرہے آپ کا فوکس یہاں تکمیل تعلیم ہے دوستی اس کا ضمنی فائدہ ہے۔ 

انٹرن شپ اور او پی ٹی

 فائنل اسمسٹرز قریب آتے ہیں انٹرن شپ اور پھر ملازمت کی تلاش شروع ہوجاتی ہے تو انٹرن شپ اور نوکری کے لئے یونیورسٹی کیرئر سنٹر آپ  کے لئے  ایک اچھا بوسٹرثابت ہوسکتا ہے ۔ جہاں مختلف اوقات میں  ملٹی نیشنل کمپنیز کے جاب فئیرز منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اچھی انٹرن شپ کا مطلب ہے اچھی تحقیق اور اچھی تحقیق سے بنے کا مضبوط پروفائل۔ امریکی امیگریشن ویب سائٹ اور یونیورسٹی امیگریشن ویب سائٹ کے صفحات بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ تعلیم کی تکمیل کے ساتھ ہی جلد ازجلد نوکری کا حصول ضروری ہے کیونکہ وقت گذرنے ساتھ ساتھ جاب انٹرویو میں آپ سے پوچھا جاسکتا ہے کہ اتنی دیر فارغ کیوں رہے?

 بیش قیمت مہارتیں

امریکی اعلیٰ تعلیم کی اس کے علاوہ اور بہت سی دیگر قابل ذکر خصوصیات نے ہزاروں گریجویٹس کو بامعنی زندگیاں اور کریئر بنانے کا اختیار فراہم کیا ہے۔  امریکی لائف اسٹائل آپ کو عملی زندگی میں بااختیار اور بااعتماد بناتا ہے ۔ پروفیسرز کے ساتھ لمبی لمبی ڈسکشنز کا آپ کو اس وقت فائدہ ملتا ہے جب ان کی روشنی میں آپ اپنے کارپوریٹ گاہکوں کے مسائل حل کررہے ہوتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر