وزیراعلیٰ پنجاب نےاورنج ٹرین کی آزمائشی روانگی کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نےاورنج ٹرین کی آزمائشی روانگی کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:رمضان المبارک کے پیش نظر لاہوریوں کے لئےسب سے بڑی خوشخبری، دوسری بڑی سفری سہولت اورنج ٹرین کی آزمائشی روانگی، وزیراعلیٰ پنجاب اورچینی قونصل جنرل نےافتتاح کر دیا۔

سٹی 42نیوز کے مطابق میٹروبس سروس کے بعد میٹرواورنج ٹرین بھی چل پڑی، جدید سہولتوں سے آراستہ ٹرین نے اسلام پارک سے سفرکا آغاز کیا۔ اورنج ٹرین لکشمی چوک سٹیشن پہنچےگی جہاں وزیراعلیٰ خطاب کریں گے۔ لکشمی چوک میں جلسہ گاہ کیلئے سٹیج بھی تیار کر لیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ایک اور خوشخبر ی ،آج اس سفر سے شہری بغیر ٹکٹ لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ٹرین ہر آدھے گھنٹے بعد چلے گی، 27.1 کلومیٹر فاصلہ 40منٹ میں طے ہوگا۔ ٹرین کے تقریباً 27 ڈبے ہوں گے، 24 گھنٹے میں سوا دو لاکھ لوگ اس ٹرین میں سفر کریں گے۔

واضح رکھے کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین پر156 ارب ڈالر لاگت آئی ہے، اس کا سنگ بنیاد تین سال قبل چین کے صدر شی چن پنگ اور سابق وزیراعظم نے رکھا تھا۔ اورنج ٹرین کے مجموعی طور پر24 اسٹیشن ایلیویٹیڈ (زمین سے اوپر) اور دو زیر زمین ہیں، ٹرین علی ٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہو کر کینال ویو، وحدت روڈ ، بند روڈ ، سمن آباد، چوبرجی تک زمین کے اوپر جبکہ جی پی او چوک سے زیر زمین لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن، انجینرنگ یونیورسٹی ، شالا مار باغ ، محمود بوٹی، اسلام پارک پہنچے گی، ٹرین کا آخری اسٹیشن ڈیرہ گجراں ہو گا۔

اورنج ٹرین کے آزمائشی سفر کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے، اس سے قبل 17 مئی کواورنج لائن ٹرین کو آزمائشی طور پر چلایا جانا تھا، آج ٹرین کا آزمائشی سفرڈیرہ گجراں سے شروع ہوکر لکشمی چوک پر اختتام پزیر ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج اورنج لائن ٹرین کے دوسرے آزمائشی سفر کا افتتاح کردیا۔چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی اسٹیشن تک سفر کریں گے۔ جبکہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان، پراجیکٹ ڈائریکٹرزبھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے۔ اورنج لائن ٹرین نے اپنا پہلا آزمائشی سفر26 فروری کو کیا تھا، دوسرے آزمائشی سفرمیں ٹرین11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔