سٹی 42:خواجہ عمران نذیر نے عید سے قبل تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا ۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سی ای اوز ہیلتھ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی ۔عید سے قبل ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہاتنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، خواجہ عمران نذیرنے متعلقہ حکام کو ادائیگی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے تمام افسران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا عید سے قبل ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے، تمام ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں،ادائیگی کے حوالے سے کہیں بھی کوئی مسئلہ آتا ہے تو فورا بتائیں۔
آوٹ سورسنگ کمپنیز بھی عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔