وزیر اعظم شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان کی جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر حاضری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعظم شہباز شریف  اور ان کی کابینہ کے ارکان نے  جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف  آنر پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان کے جی ایچ کیو دورہ کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کو  علاقائی سلامتی اور قومی سلامتی ، داخلی سیکیورٹی کو  درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کے ساتھ انسداد دہشت گردی آپریشنز  پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے اس دورہ کے متعلق اپنے پریس ریلیز میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان نے عسکری قیادت کے ساتھ گفتگو میں  قومی سلامتی،علاقائی استحکام اور عسکری تیاریوں،  پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہاا،