سٹی 42: پنجاب کا بجٹ اسٹریٹجی پیپر جاری ہوگیا ۔ وفاق کو 546 ارب روپے گرانٹ دینے سے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 44 فیصد کٹوتی ہوگی ۔
ترقیاتی بجٹ 1340 ارب سے کم ہو کر 752 ارب روپے رہ گیا۔پنجاب حکومت نے رواں سال اخراجات کم کرنے کے لیے 73 ہزار خالی سرکاری آسامیاں ختم کیں۔
کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری افرادی قوت محدود کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ۔ پنشن اصلاحات کے ذریعے آئندہ برسوں میں اخراجات کم کرنے منصوبہ شروع کیا ۔زرعی آمدنی ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور سروسز ٹیکس نیٹ مزید وسیع کیا گیا ۔سماجی تحفظ کا بجٹ 53 ارب سے کم ہو کر 25 ارب روپے تک محدود کیا گیا ۔
مقامی حکومتوں کیلئے مختص فنڈز میں بھی کمی کی گئی ۔پنجاب کی 78 فیصد سے زائد آمدن بدستور وفاقی محاصل پر منحصر رہے گی۔مشرق وسطیٰ بحران، آئی ایم ایف پروگرام اور مالی دباؤ کو کٹوتیوں کی وجہ قرار دیا گیا۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کرتےہوئے کہا ترقیاتی بجٹ میں بڑی کمی سے نئے منصوبے اور روزگار متاثر ہوں گے۔پنجاب نے ترقیاتی توسیع کے بجائے مالیاتی استحکام کو ترجیح دی ۔