سٹی 42: پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایوان سے باہر چلی گئیں جبکہ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر جاری رہی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اپنی نشست سے اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلی گئیں جہاں انہوں نے نماز عصر ادا کی، جس کے بعد وہ اسمبلی سے روانہ ہوگئیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کی نشست کے قریب ارکانِ اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا اور ارکان کی بڑی تعداد ملاقات کے لیے موجود رہی۔
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمبلی سے رخصت کیا۔