سٹی 42: پنجاب حکومت کا مالی سال 2026-27 کیلئے سالانہ بجٹ؛ محکمہ ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 30 ارب 50 کروڑ مختص کرنے کی تجویز کی گئی ۔
ایچ ای ڈی سیکرٹریٹ اور انٹرپرائز ریسورس پلاننگ فار کالجز کیلئے 7 کروڑ مختص ہے ۔نئے کالجز کے قیام کیلئے 80کروڑ کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 10 کروڑ کے بجٹ مختص کرنے کی تجویز کیا گیا۔
کالجز میں آئی ٹی لیبز کے قیام کیلئے 10 کروڑ کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز کیا گیا ۔ کالجز میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 1 ارب 30 کروڑ کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز کیا گیا ۔
ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے بلاک کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ 30 لاکھ کا بجٹ مختص ہوا۔ سمن آباد کالج میں بی ایس بلاک کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 30 لاکھ کا بجٹ مختص کیا گیا ۔ یو ای ٹی کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کیلئے 5 کروڑ 80 لاکھ مختص اور جی سی یونیورسٹی میں نئے گرلز ہاسٹل کی تعمیر 2 کروڑ 40 لاکھ کا بجٹ مختص کیا گیا ۔
پنجاب یونیورسٹی اور سرکاری کالجز میں دیواروں کی تعمیر کیلئے 7 کروڑ کا بجٹ مختص ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App