ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون وے کی خلاف ورزی اور سرکاری امور میں مداخلت پر معروف ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

ون وے کی خلاف ورزی اور سرکاری امور میں مداخلت پر معروف ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ون وے کی خلاف ورزی اور سرکاری امور میں مداخلت پر معروف ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا ۔ 
ٹریفک وارڈنز نے کریم مارکیٹ سےکھاڑک نالہ جانیوالے ون وے روڈ پر ایک کار کو روکا  ۔کار سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ون وے میں داخل ہوئی، جسے چالان کیلئے روکا گیا۔اس دوران ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور ٹریفک وارڈنز کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔صورتحال کے پیش نظر پولیس کو طلب کیا گیا، تاہم ملزم اپنا موبائل فون موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
بعد ازاں ملزم کی شناخت معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے نام سے ہوئی۔
اختر لاوا کیخلاف تھانہ سبزہ زار میں قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ ٹریفک انسپکٹر رانا ظریف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔