ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی،محکمہ موسمیات نے بڑی  پیش گوئی کر دی

Rain,different areas,,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کہیں بوندا باندی تو کہیں بارش سے موسم خوشگوار،ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن،کوٹ لکھپت ،باگڑیاں میں بارش، شیراکوٹ،گلشن راوی،اسلام پورہ سمیت دیگر علاقوں میں رم جھم،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا،سبزہ زار ، اقبال ٹاؤن ، کریم بلاک ، کلمہ چوک ، برکت مارکیٹ میں رم جھم ہوئی ،کچا جیل روڈ ، قائداعظم انڈسٹریل ایریا ، پیکو روڈ کے اطراف میں بادل خوب برسے ،ماڈل ٹاؤن ، گرین ٹاؤن ،ٹاؤن شپ کے اطراف میں بھی جل تھل ایک ہو گیا۔
موسم میں بہتری کے باعث چڑیا گھر میں شہریوں کا رش رہا ،بچے بڑے سب لاہور چڑیا گھر میں سیر سے لطف اٹھاتے رہے،سیاحوں نے بندروں کے کرتب ، مور کی چال اور شیر کی دھاڑ کو انجوائے کیا،شہرکاموجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتاہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں 5 فیصد بارش برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔