ویب ڈیسک: پی ٹی وی کی لیجنڈ اداکارہ سلطانہ ظفر ڈلاس امریکا میں انتقال کرگئیں۔
سلطانہ ظفر نے پی ٹی وی کے کلاسیک ڈرامے تنہائیاں میں اپنے فن کا جادو جگانے کے علاوہ انور مقصود کے سٹوڈیو ڈھائی ، آخری چٹان سمیت درجنوں ڈراموں میں کام کیا۔ وہ ایک بہترین اداکارہ حوصلہ بڑھانے والی سینئر اور باکمال ساتھی فنکارہ تھیں۔
اکیس فروری 1955کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم بھی کراچی میں مکمل کی۔انہوں نے اس وقت پی ٹی وی کی اسکرین پرراج کیا جب کیبل یا ڈش کا وجود نہیں تھا اور گھروں میں پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں کا سحر طاری رہتا تھا جن کا معیار آج کے ڈرامے بھی چھونے میں ناکام نظر آتے ہیں۔