ایسا شہر جو کچھ عرصے میں مٹی کا ڈھیر بن جائے گا

Report about Indian City
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کا شہر جوشی مٹھ آہستہ آہستہ زمین میں دھنستا جارہا ہے، وہاں کے مکین اپنی نم آنکھوں سے گھروں کو تباہ ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں، خوفزدہ مکین علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب سکونت اختیار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوشی مٹھ جسے جیوتیرمٹھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑی ضلع چمولی میں ہے، یہ شہر 6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر واقع ہے۔جوشی مٹھ کے غرق ہونے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، لوگ اپنے گھروں کو زمین کے دھنسنے اور مکانوں میں پڑی دراڑوں کو دیکھ کر شدید خوفزدہ ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے کچھ اپنے رشتہ داروں کے یہاں جبکہ کچھ حکومتی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 دنوں میں زمین کے دھسنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز مقامی حکومت نے متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کئی فیصلے بھی کیے ہیں۔

جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے اور مکانات کے دھنسنے کی وجوہات واضح نہیں ہیں تاہم علاقہ مکینوں نے نزدیکی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے سڑکوں اور ٹنلز کی تعمیر کو اس کی بڑی وجہ قرارا دیا ہے۔زمین میں دھسنے کے باعث جن عمارتوں میں دراڑیں پڑی ہیں ان کی تعداد فی الحال 760 ہے اور ان میں سے 147کو انتہائی غیرمحفوظ اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ خطہ زلزلوں کا شکار ہے، حالیہ برسوں میں یہاں کئی آفات آئی ہیں، ماہرین کے مطابق اس کی وجہ گلیشیئرز کے پگھلنے اور بے ڈھنگی تعمیرات بھی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر