لاہور میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا ٹاسک مکمل

لاہور میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا ٹاسک مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا ٹاسک مکمل، ٹاسک کے سربراہ میاں اسلم اقبال نے شہر جے 9 ٹاونوں میں کوڑا اٹھانے کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر صنعت اسلم اقبال کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں شام 6 بجے تک سو فیصد کوڑا اٹھانے کا ٹاسک مکمل کر لیا گیا ہے، لاہور کے نو ٹاؤن میں کوڑا اٹھانے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق راوی ٹاؤن اور شالیمار ٹاون میں 90 فیصد صفائی کر دی گئی۔

  گلبرگ اور داتا گنج بخش ٹاون میں سو فیصد صفائی کر دی گئی، عزیز بھٹی ٹاون میں 93 فیصد علامہ اقبال ٹاؤن میں 90 فیصد نشتر ٹاؤن میں 94 فیصد، واہگہ ٹاون میں 95 فیصد صفائی کر دی گئی ہے۔

 شہر کی صفائی کو یقینی بنانے کا ٹاسک وزیر صنعت کے سپرد کیا گیا تھا، وزیرصنعت اسلم اقبال نے کوڑا اٹھانے کا ٹاسک مکمل ہونے پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ لاہور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer