ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر بوجھ

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر بوجھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غریب صارفین پر بجلی بن کر گرے گا، کم سے کم فی یونٹ قیمت تیرہ روپے پچھہتر پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔

نیپرا کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ اضافے سے صرف عام گھریلو صارفین متاثر ہوں گے۔ نیپرا نے تین سو یونٹس تک بھی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سو یونٹس تک فی یونٹ قیمت بارہ اعشاریہ نو سے بڑھا کر تیرہ روپے پچھہتر پیسے کر دی گئی ہے جبکہ دو سو یونٹس تک کی قیمت تیرہ اعشاریہ چون سے بڑھا کر پندرہ اعشاریہ بیس روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح تین سو یونٹس تک کے لئے قیمت پندرہ اعشاریہ ستائیس سے بڑھا کر سولہ روپے چورانوے پیسے فی یونٹ جبکہ تین سے سات سو یونٹس تک کے لئے قیمت سولہ اعشاریہ اکانوے سے بڑھا کر اٹھارہ روپے سینتیس پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ سات سو سے زائد والوں کے لئے فی یونٹ قیمت انیس اعشاریہ چوبیس سے بڑھا کر بیس روپے سات پیسے فی یونٹ مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شہر کی صنعتی وتاجر برادری بھی چیخ اٹھی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بھی بے تحاشا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ نائب صدر لاہور چیمبر طاہر منظور چودھری کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں تسلسل کیساتھ اضافہ صنعتی پیدوار اور ایکسپورٹس کیلئے تباہ کن ہے، اس سے پاکستانی صنعت کی مصنوعات مہنگی ہوتی چلی جائیں گی، بین الاقوامی منڈیوں میں خریدار نہیں ملیں گے۔ وزیراعظم معاملے کی سنگینی کو سمجھیں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیں۔