(وقاص احمد) لاہور کے شہری نے گمشدہ پاسپورٹ تلاش کرنے والے کیلئے 2 لاکھ انعام کا اعلان کردیا۔
تفصٰیلات کے مطابق لاہور کے شہری صادق علی کے مطابق اسکا پاسپورٹ گم گیا ہے اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شہری پاسپورٹ تلاش کرنے میں اسکی مدد کرے گاتو بھاری انعام دیا جائے گا۔ شہری کا کہنا ہے انعام کے اعلان کا مقصد میری مدد کرنے والے کی حوصلہ افزائی ہے۔