پی ایس ایل نائن، کئی نامور کھلاڑیوں پر کسی بھی ٹیم نے توجہ نہ دی

PSL Nine, PSL 2024, Pakistan Premier League 2024, City42, Drafting of PSL 9, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پی ایس ایل 9 ڈرافٹنگ میں نامور قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔  پی ایس ایل ٹیموں کے اس رجحان پر کرکٹ شائقین میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا ڈرافٹ بدھ کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہوا، فرنچائزز نے اگلے سال فروری/مارچ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیےکئی قابل ذکر کھلاڑیوں پر کوئی توجہ نہ دی۔  

  پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ میں چھوڑے جانے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں حیدر علی، احمد شہزاد، شرجیل خان، اور عمر اکمل، دانش عزیز، مبصر خان، ارشد اقبال اور محمد ہریرہ ، عامر یامین، حارث سہیل، حسین طلعت، صہیب مقصود اور موسیٰ خان  شامل ہیں۔ 

 پی ایس ایل ڈرافٹس میں معروف بین الاقوامی سٹارز مارٹن گپٹل، عمران طاہر، فضل الحق فاروقی، رحمن اللہ گرباز، مجیب الرحمان، ایشٹن آگر، داسن شاناکا، بین ڈکٹ، مجیب الرحمان، مہیش، مہیش، اینجلس، اور میتھیوز  کو بھی کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ اب پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیمیں مکمل تو ہو گئی ہیں لیکن شائقین حیران ہین کہ مالی وسائل کی کمی نہ ہونے کے باوجود تمام ٹیموں نے کھلاڑیوں کے انتخاب میں کفایت شعاری کا راستہ کیوں اختیار کیا؟