لاہوریوں سے دو ارب پچیس کروڑ لوٹ لئے گئے

لاہوریوں سے دو ارب پچیس کروڑ لوٹ لئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہوریوں سے دو ارب پچیس کروڑ لوٹ لئے گئے، پولیس ریکوری آٹے میں نمک کے برابر رہی گیارہ ماہ میں ڈکیتی ، راہزنی ، کار و موٹرسائیکل چوری کی تیرہ ہزار وارداتیں ہوئیں۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہوریوں سے دو ارب پچیس کروڑ لوٹ لئے گئے، پولیس ریکوری آٹے میں نمک کے برابر رہی گیارہ ماہ میں ڈکیتی ، راہزنی ، کار و موٹرسائیکل چوری کی تیرہ ہزار وارداتیں ہوئیں، راہزنی کی وارداتوں میں تیس کروڑ تیرہ لاکھ کی لوٹ مار ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں میں سات کروڑ سے زائد کی رقم گئی پچیس کروڑ پچاس لاکھ مالیت کی گاڑیوں سے شہری محروم ہوئے۔

چوری کی وارداتوں میں آٹھ کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا اسی کروڑ کی موٹرسائیکلیں چوری دو کروڑ بیالیس لاکھ مالیت کی چھین لی گئیں پولیس گیارہ ماہ کے دوران صرف چالیس کروڑ کے لگ بھگ کی ریکوری کرسکی رواں سال کے آخری تین ماہ پولیس کی کارکردگی زیادہ مایوس کن رہی ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں کرائم کی شرع بھی بڑھی اور چالان کی شرع بھی انتہائی کم رہی۔

تفصیلا ت کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں جیب تراشی کی واردا ت کے دوران مرتضی کی جیب سے نامعلوم جیب تراش موبائل فون اور 10ہزار روپے کی نقدی نکال کر فرار ہو گیا، نواب ٹاون علاقہ میں ڈاکووں نے شاہ زیب کے گھر سے4لاکھ77ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،جنوبی چھاونی میں ڈاکووں نے حامد کے گھر سے 3لاکھ25ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان،نصیر اباد میں ڈاکووں نے احسان کے گھر سے2لاکھ 90ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان  لوٹ لیا گیا۔

ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکووں نے مصدق کے گھر سے1لاکھ 20ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، مصطفی ٹاون میں ڈاکووں نے سہیل کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گلبرگ میں ڈاکووں نے ہمایوں سے5 لاکھ 70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے تنویر سے4 لاکھ 35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکووں نے شہباز سے3 لاکھ12 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا اچھرہ،وحدت کالونی،نصیر اباد،ڈیفنس،گلبرگ، جوہر ٹاون اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں اور رنگ محل،مصری شاہ،وحدت کالونی لاری اڈہ،غالب مارکیٹ،سبزہ زار نیو انارکلی اور نصیر آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer